
ملتان(خبر نگار خصوصی)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں108صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ19ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد۔13بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ 17فروری 2022ء کو ملتان سرکل میں15صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 358169روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل18 بجلی چوروں کو302559روپے جرمانہ عائداور8 ایف آئی آررز درج، وہاڑی سرکل میں5صارفین کو 143535روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں13بجلی چوروں کو354895روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں30صارفین کو 369000 روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں14صارفین کو227940روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں 7بجلی چوروں کو 188186روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں2بجلی چوروں کو26505روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
Leave a Comment