پنجاب بھر میں لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر شہریوں سے لوٹ مار

  • Home
  • ملتان
  • پنجاب بھر میں لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر شہریوں سے لوٹ مار

ملتان(ملک اعظم) پنجاب میں لینڈ ریکارڈسنٹر زبھی کرپشن کی راہ پر چل نکلے، ملتان،مظفر گڑھ،لودھراں بہاولپور ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ سنٹر زکے اہلکاروں نے اراضی مالکان کو اعتراضات کی آڑ میں زچ کرکے رکھ دیا ۔مینوئل سسٹم کی خرابیوں کو جواز بنا کر لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ارجنٹ کیسز کے معاملات نمٹانے کیلئے منہ مانگی رشوت دھڑلے سے مانگی جارہی ہے۔اراضی مالکان اپنے قانونی کاموں کیلئے بھی سفارش کرانے پر مجبور نظر آتے ہیں،بورڈ آف ریونیو کامو¿ثر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کرپٹ مافیا کی بھرمار، ملازمین شہریوں کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن چکے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ایک سال میںمحکمہ مال کے اتنے بڑے سکینڈل سامنے نہیں آئے جنتے لینڈ ریکارڈ سنٹرز کی کرپشن سامنے آئی ۔ ایک سال میں 300 ملازمین پر انکوائریوں میں کرپشن الزامات درست ثابت ہوئے جسکے نتیجے میں 100 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں کرپٹ مافیاکاراج، کرپٹ عناصر شہریوں کیلئے سہولت کے بجائے مشکلات پیدا کرنے لگے، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں رشوت وصولی، ناروا سلوک، پیسوں کیلئے کام میں ٹال مٹول معمول بن گیا، اتھارٹی نے بھی کرپٹ مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کرلیا ہے، ایک سال میں کرپشن پر 500 سے زائد ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے پیڈا ایکٹ کے تحت شروع کی گئی 300 سے زائد انکوائریوں میں کرپشن الزامات ثابت ہونے پر ایک سال میں 100 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ جاری انکوائریاں نمٹانے کے بعد مزید ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تحصیل ماڈل ٹاﺅن ارم شہزادی کوریکارڈ میں رد و بدل اور موضع تھے پنجو میں 208کنال اراضی کا غیر قانونی ٹرانسفر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈریکارڈ فریحہ ارم، عرفان احمد، محمد عثمان اور اللہ دتہ کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا، سروس سنٹر آفیشلزمحمد مرسلین اور شاہد ریاض کو کرپشن الزامات ثابت ہونے، شہریوں کیساتھ ناروا سلوک، بدتمیزی اور پیسوں کیلئے کام میں رکاوٹ ڈالنے پر سروس سنٹر آفیشل علی رضاکو فارغ کر دیا گیا۔
زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین نے روزنامہ “بیٹھک” کو اپنے مو¿قف میں کہا کہ میں ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے یونین کا صدر منتخب ہوتا ہوں اور میرا ایل ایل بی سیکنڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?