
ملتان(وقائع نگار)واپڈا ٹاو¿ن کے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمین نے ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا ٹاو¿ن الیکشن کے انعقاد سے انہیں امید کی کرن نظر آرہی تھی لیکن چودھری ناصر گروپ نے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر الیکشن رکوا کر ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھر وںکے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ گھروں کا کرایہ بھی نہیں ادا کر پارہے جس کی وجہ سے بہت سے ملازمین کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ چودھری ناصر گروپ انتخابات کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے اور جلد از جلدانتخابات کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر محمد ریا ض، سکندر، فیا ض احمد، احمد نوا ز، طا لب حسین، اللہ دتہ، شو کت علی، تجمل حسین، اللہ یا ر ودیگر موجود تھے۔
Leave a Comment