
ملتان(وقائع نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی کے دورے ملتان کے موقع پر گزشتہ روزملتان بینچ آمد پرسینئرجج مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس سہیل ناصر، مسٹر جسٹس امجد رفیق، مسٹر جسٹس شکیل احمد، مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ، مسٹر جسٹس انوار حسین ،مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی ،رجسٹرارلاہورہائیکورٹ عرفان سعید، پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس محمد یار ولانہ ،سینئر رجسٹرار عرفان صفدر، ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ سیکرٹریٹ ٹوچیف جسٹس شہزادگل اورپروٹوکول آفیسرجاویدسعیدسمیت دیگرنے استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس دستہ نے انہیں سلامی پیش کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکے تعاون سے ہی سائلین کوعدالتیں جلد انصاف فراہم کرسکتی ہیں۔ پنجاب بھر کی مختلف تحصیلوں اورڈسٹرکٹ کورٹس میں 550سے زائد سول ججز کی سیٹیں خالی ہیں۔ نوجوان وکلاءٹیسٹ کلیئرنہیں کرپاتے جس کی وجہ سے عدالتوں پرکیسوں کابوجھ ہے۔ سینئروکلاءاپنے زیرتربیت جونیئروکلاءکوگائیڈ کریں تاکہ خالی سیٹیوں پر جج بھرتی ہوسکیں۔ حکومت پنجاب ہمیں مزیدججز کی سیٹیں دینے کوتیار ہے۔ جونیئروکلاءدل لگی سے اپنے کام پر توجہ دیں تو ساری خالی سیٹوں پر جج تعینات ہوسکتے ہیں ۔
Leave a Comment