بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت: ملک عامر ڈوگر

  • Home
  • ملتان
  • بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت: ملک عامر ڈوگر

ملتان (وقائع نگار)وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرے میں برداشت کے کلچر کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ امن کے قیام کےلئے پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ ملتان،محکمہ سوشل ویلفیئر اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے اشتراک سے پیغام پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد،ایکس ایم ایل اے ہرپال سنگھ (ہریانہ انڈیا) چیئرمین دارلامان شاہد محمود انصاری،پرنسپل ادارہ ہذا رانا اسلم انجم، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو میڈم آصفہ سلیم، چیف کوآرڈینیٹر سی ایس ایف گلناز کاشف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد احمد چشتی، صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن رانا دلشاد علی، ماہر تعلیم محمد حنیف چوہان مہمانان خاص تھے جبکہ چوہدری منصور احمد،امیر نواز ملک،اقبال خان بلوچ،وقاص فرید قریشی،نعیم النسائ ،شمائلہ ایاز شاہ،یاسمین خاکوانی،حنیف چوہان،محمدیونس لودھی،مختار،الحاج اشرف قریشی،مختار سومرو،راؤ ذوالفقار احمد شریک تھے۔اس موقع پر طلبا و طالبات نے پاکستانی کلچر اور امن وامان کے حوالے سے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے۔ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان وطن عزیز کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں جس میں تمام شہریوں اورتمام عقائد کو یکساں حقوق حاصل ہونگے۔ اس وقت ملک کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے حکومت جلد تمام چیلنجز پر قابو پالے گی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد،سابق ایم ایل اے ہرپال سنگھ،چیئرمین دارالامان ومیزبان تقریب شاہد محمود انصاری،محمد احمد چشتی،رانا اسلم انجم،آصفہ سلیم ملک،گلناز کاشف نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?