تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے:رانا محمد اعظم جوئیہ

  • Home
  • ملتان
  • تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے:رانا محمد اعظم جوئیہ

ملتان(وقائع نگار)ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب رانا محمد اعظم جوئیہ نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرائیں کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے ترقی یافتہ ممالک کی برابری کیلئے تعلیم کاحاصل کرنا بے حد ضروری ہے جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ ہی ہم ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاٹے پورہائی نیشن گرائمر سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر نواب منیر شاکر جوئیہ اور میڈم مسز شاکر جوئیہ نے کہا کہ بچوں کی تربیت اولین ترجیحی ہے،پرنسپل انجینئر شاہ رخ منیر جوئیہ نے کہا کہ ادارہ ہذا میں تعلیم یافتہ اور محنتی اساتذہ بچوں کو پڑ ھاتے ہیں جدید دور کی ہر سہولیات سے ہمکنار کرا رہے ہیں،اس موقع پر میجر واجد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ اے،اعظم جوئیہ ایڈیشنل آئی جی (ر)،چوہدری یونس،عباس دھرالہ،بے نظیر فاطمہ،علشبہ،مقدس منیرنے بھی شرکت کی۔آخر میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?