حالات مشکل، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا: محمد حسین

  • Home
  • ملتان
  • حالات مشکل، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا: محمد حسین

ملتان(خبرنگارخصوصی)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مل جل کر مسائل کے حل اور پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔ حکومت کے اقدامات سے ایز آف ڈوئنگ بزنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انجینئرنگ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن کی جانب بڑھنے کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز لاہور کے زیر تربیت 30ویں کورس کے 19ویں گریڈ کے افسران کے ملتان ایوان کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق صدر خواجہ عثمان نے ملتان کی تاریخی حیثیت کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا جبکہ سینئر نائب صدر سہیل طفیل نائب صدر نوید اقبال چغتائی اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجود تھے۔ صدر ایوان خواجہ محمد حسین نے افسران کو ایوان تجارت و صنعت ملتان اور اسکے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 38فیصدمصنوعات خطہ ملتان میں تیار ہوتی ہیں۔ ملکی کپاس کا 96فیصدحصہ بھی جنوبی پنجاب کا ہے۔ آم کے حوالہ سے یہی خطہ پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ لائیو سٹاک میں بھی64فیصد حصہ جنوبی پنجاب کا ہے ۔ ملتان ایوان انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج اور ہنر مندوں کےلئے بھی اقدامات کرتا ہے اور شہر میں فلاحی خدمات بھی سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر آفیسرز کی جانب سے کئے جانیوالے سوالات کے جوابات بھی دئیے جبکہ ڈائریکٹر سٹاف مس سمبل آغا نے صدر ایوان کو شیلڈ اور ایوان کا نشان پیش کیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?