
دریاخان (بیٹھک رپورٹ) دریا خان کے مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چکنمبر 15-ٹی ڈی اے میں واقع سرکاری جنگل سے درختوں کی غیر قانونی بے تحاشا کٹائی کو روکا جائے، ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان صاحب پورے ملک اور دنیا کو کہتے ہیں کہ جتنا ہوسکے جنگلات اور اپنے اردگرد درخت اگائیں لیکن دوسری طرف گورنمنٹ کی جانب سے جنگلات کی حفاظت پر معمور سرکاری اہلکار ہی اس کا صفایا کئے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بھکر تحصیل دریاخان کے چکنمبر 15-ٹی ڈی اے کے جنگلات کا مقامی نگران اور اس کے ساتھی دن رات جنگل سے درخت کاٹ رہے ہیں۔ بعد ازاں یہ کٹے ہوئے درخت مقامی لکڑ منڈی میں فروخت کر دئیے جاتے ہیں۔
Leave a Comment