
ملتان(وقائع نگار)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن بھیک مانگتے کچرا چنتے 5 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ حسنین، 12 سالہ ذیشان، 13 سالہ نعمان، 13 سالہ فاروق، 13 سالہ ذیشان رحمان شامل ہیں بچوں کو نواب پور روڈ، نشتر روڈ اور کلمہ چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
Leave a Comment