
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں چینی زبان کے کلاسز شروع کرنے کافیصلہ ۔تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں چینی زبان کی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا جس کا اہتمام اورک نے کیا ہے ، اورک کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق کا کہنا ہے کہ یہ کلاسز زکریا یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی چائینہ کے اشتراک سے شروع کی جارہی ہیں جس کےلئے چینی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ، ان کورسز میں زکریا یونیورسٹی کے طلبا ، ایسے طلبا جو آخری سمسٹر پاس آوٹ کرچکے ہوں شرکت کرسکتے ہیں ایک کلاس ڈیڑھ گھنٹے کی ہوگی ہفتے میں دو روز کلاسز ہوں گی۔
Leave a Comment