
لیہ( بیٹھک رپورٹ ) حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت نجکاری کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی زیر نگرانی ”سرکاری جائیداد جہاں ہے جیسے ہے“ کی بنیاد پر نیلام کی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری نیلام کمیٹی ڈپٹی کمشنرلیہ نے زرعی رقبہ ملکیت محکمہ انہار موضع وہنی وال نشیب(زرعی)خسرہ نمبر39من کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ 1 ایکڑ 2 کنال اور 8 مرلہ رقبہ کی زر ضمانت97 ہزار روپے،500روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ نیلامی 25مارچ کو 11بجے دن ڈی سی آفس کے میٹنگ ہال میں ہوگی۔
Leave a Comment