شکایات کے فوری ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل ملازمین الرٹ رہیں:محمد یوسف

  • Home
  • ملتان
  • شکایات کے فوری ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل ملازمین الرٹ رہیں:محمد یوسف

ملتان (خبرنگار خصوصی)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد یوسف نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کمپلینٹ سیل کے ملازمین الرٹ رہیں۔ کمپلینٹ کے اندراج سے لیکر ازالہ ہونے تک ریکارڈ مرتب کیاجائے اور صارف سے بھی مسلسل رابطہ رکھاجائے۔شکایات کا اندراج کروانے والے صارفین سے اچھا اخلاق اپنائیں اور عزت و تکریم دیں تاکہ کمپنی اور ملازمین کا بہترتاثرپیداہو۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سرکل کسٹمرسروسز سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے شکایات سنٹر /کسٹمرسروسز سنٹر میں موجود شکایات رجسٹر کی چیکنگ کی اور صارفین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سٹاف کے رویہ اور شکایات کے ازالے سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کسٹمرسروسز سنٹر کے سٹاف کو ہدایت کی کہ تینوں شفٹوں میں مستعدہوکر خدمات سرانجام دیں اور لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کے ساتھ شکایات کے ازالے کے لئے پابند کیاجائے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?