ماہ صفائی مہم،داخلی شاہراہوں کی صفائی کیلئے خصوصی آپریشن

  • Home
  • ملتان
  • ماہ صفائی مہم،داخلی شاہراہوں کی صفائی کیلئے خصوصی آپریشن

ملتان(سٹی رپورٹر)ماہ صفائی مہم کے سلسلے ملتان شہر کے داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سپیشل صفائی سکواڈ نے ملتان،خانیوال بائی پاس روڈ کی صفائی جاری ہے۔متی تل چوک، نیو کچہری، نادرن بائی پاس، بوسن روڈ اور چوک کمہاراں والا،چوک کچہری، ججز کورٹس، وکلاءچیمبرز،ڈی سی آفس اور اکاونٹس آفس میں مثالی صفائی کر دی گئی ہے۔شہر اولیاء میں مرکزی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاو اور ڈیوائڈرز کی سکریپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔دوسری طرف کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے شہر میں قائم عارضی ویسٹ سٹوریج پوائنٹس کا دورہ کیا اور شہر میں قائم چھ پوائنٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ سے فل لوڈ گاڑیاں عارضی سٹوریج پوائنٹ لائی جائیں اور مکمل لوڈ نہ ہونیوالے والی گاڑیایوں کو عارضی سٹوریج پوائنٹ کے روٹ سے ویسٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے کیونکہ فل لوڈ گاڑیوں کی نقل و حمل سے فیول کی مد میں بچت ہو گی۔محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ عارضی سٹوریج پوائنٹس کو روزانہ زیرو ویسٹ کیا جائے اور پوائنٹس کو آلودگی سے پاک کرنے کےلئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?