
ملتان (خبرنگار خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے فروری 2022ء کے ماہانہ ریکوری اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے ریجن بھر کے آپریشنل افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز نے ہفتہ کے روز سرکاری تعطیل کے باوجودرننگ اور مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصولیوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے آپریشنل افسران سے رپورٹ طلب کی اور کہاگیاکہ تمام کیٹگریز کے نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں اور واجبات کی ادائیگی تک کنکشنز بحال نہ کئے جائیں۔میپکو انتظامیہ کی ہدایت پرریجن بھر کے آپریشنل افسران اتوار کے روز بھی نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے سرکل آفس میں منعقدہ ایگزیکٹو انجینئرز کے اجلاس میں انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ریکوری رپورٹ بھجوائی جائے اور ایس ڈی اوز فیلڈ میں نکل کراتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا حصول کرکے اپنی کارکردگی کو نمایاں کریں۔ اس موقع پر ملتان سرکل کے زیر انتظام تمام ڈویڑنوں کے ایکسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوساہیوال سرکل ملک محمد اشفاق اعوان،سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولنگر سرکل محمد شہزاد راعی، ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد حسین سیال، ایکسین بوریوالہ ڈویڑن شاہد نذیر نے بھی فروری2022ءکے ریکوری اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے ایکسین اور ایس ڈی اوز سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ اپنی محنت اور قابلیت سے اہداف حاصل کریں۔ ریکوری سٹاف کو فراہم کی گئی نادہندگان یو¿کی فہرستوں پر مزید محنت کی جائے۔
Leave a Comment