واسا ریکوری سٹاف کی کمی اہداف کے عدم حصول کی وجہ قرار

  • Home
  • ملتان
  • واسا ریکوری سٹاف کی کمی اہداف کے عدم حصول کی وجہ قرار

ملتان(سٹی رپورٹر) واسا ملتان کی انتظامیہ نے بلوں کی ماہانہ ریکوری میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل نہ ہونے کی وجہ سٹاف کی کمی کوقرار دےدیا۔ اسوقت ماہانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری حاصل ہورہی ہے جبکہ اخراجات اس سے ڈبل ہوچکے ہیں۔ واسا میں اسوقت 700سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ اس حوالے پنجاب حکومت کو بھرتیوں کےلئے متعدد بار لیٹر لکھاگیا مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہو۔ دوسری طرف دستیاب سٹاف میں بھی اکثریت کے اندر ریکوری کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ اسکے لئے موجودہ ریکوری سٹاف کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینا ضروری ہے۔ ادارے میں ہونےوالی سیاسی بھرتیوں نے ریکوری کے شعبہ کی کارکردگی کو مزید خراب کرنے میں جلتی کاکام کیا ہے سیاسی طور پر بھرتی ہونےوالوں کےخلاف کارروائی کرنا بھی مشکل ہے ۔اگر واسا کی ریکوری کو بہتر بنانے کےلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ادارہ مالی طور پر مزید مشکل صورتحال کا سامنا کرسکتا ہے جس سے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کرنا بھی مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?