
ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر خوراک کے نام پر ملاوٹ اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں بلی والا میں پاپڑ فیکٹری کی مضرصحت محلول کی ملاوٹ پر پروڈکشن بند کردی گئی۔ اسی طرح ملتان میں کچن ایریا میں واش روم پائے جانے پر گلشن مارکیٹ میں میں واقع ہوٹل کی پروڈکشن بند کردی گئی، اس کے علاوہ ملتان میں پروڈکشن ایریا میں فنگشنل واش روم پر قادرپورراں میں واقع بیکری کی پروڈکشن بند کردی گئی۔ مزید ملتان میں پاپڑ کی تیاری میں بوریکس کیمیکل ملا سولیوشن استعمال کرنے پر بستی جعفر کالونی میں فیکٹری کو 40 ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا۔ صاف پانی کی عدم دستیابی، زنگ آلود مشینری کے استعمال پر فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ کیا گیا۔ ملتان میں چونگی نمبر 11 پر ملک شاپ کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 14 ہزار جرمانہ، ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ ٹیسٹ کے دوران۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔
Leave a Comment