ڈیرہ شہر کو پھلاں دا سہرا بناکر دم لیںگے: حنیف پتافی

  • Home
  • ملتان
  • ڈیرہ شہر کو پھلاں دا سہرا بناکر دم لیںگے: حنیف پتافی

ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کے تحت ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،غریب اور کمزورافراد کےلئے شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں،ٹیچنگ ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ شیلٹر ہوم پر تیزی سے کام جاری ہے،تونسہ میں آغاز ہوچکاہے،سوشل ویلفیئرکے ذریعے لنگرخانے بنائے گئے جو غریبوں کو 3وقت باعزت طریقے سے کھانا فراہم کررہے ہیں۔خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،ڈیرہ کو پھلاں دا سہرا بناکر دم لیںگے یہ بات مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے پنجاب بیت المال اینڈسوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام غریب،نادار،ےتیم،مستحقین اور بیوگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں جہیزفنڈ،سکالرشپ اور امدادی چیک میرٹ پر تقسیم کئے گئے، تقریب سے چیئرمین پنجاب بیت المال محمد حسین نیازی، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ پنجاب بیت المال چوہدری اظہر یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکائالدین بزدار،صوبائی ممبرپنجاب بیت المال،سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد ابراہیم،اعجاز احمد لغاری،سلیم الیاس مسیح نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کوہنر سکھانے کےلئے انسٹیٹیوٹ بن رہاہے جو ڈویژن کا پہلا سنٹر ہے جس میں معذوروں کوہنرکے ساتھ فری رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اگلے مالی سال میں بے گھر بزرگ مرد خواتین کیلئے سینئرسٹیزن ہوم کی پرپوزل حکومت کو بھیج دی ہے،اس موقع پر محمد مزمل،محمد متین بلال،ممبرپنجاب بیت المال نور خان زنگلانی،عارف وڈانی بھی موجو د تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?