احمد شاہ کی جائے پیدائش کا یادگار مقام بھی تجاوزات مافیا سے نہ بچ سکا

  • Home
  • ملتان
  • احمد شاہ کی جائے پیدائش کا یادگار مقام بھی تجاوزات مافیا سے نہ بچ سکا

ملتان(سٹی رپورٹر) شہر کی وی آئی پی ابدالی روڈ پر نامور مسلمان حکمران احمد شاہ ابدالی کی جائے پیدائش کے یاد گاری مقام پر تجاوزات مافیا نے قبضہ جما لیا۔ تاریخی مقام کے دونوں اطراف میں کھانے پینے و دیگر کاروبار شروع کردیئے گئے۔ میونسپل کارپوریشن عملہ نے بھاری منتھلیاں طے کرکے تاریخی مقام کےساتھ موبائل جنرل سٹور بھی قائم کرادیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تمام تجاوزات سڑک پر روزانہ گزرنے والے ڈی سی ملتان کی ناک کے نیچے قائم ہیں ۔میونسپل کارپوریشن ملتان کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج ہونے کی وجہ سے ڈی سی پر ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے مگر اہم معاملے پر ابھی تک نوٹس لیا گیا اور نہ ہی کارووائی کی گئی ہے۔ تاریخی مقام کو ملکی اور غیرملکی سیاح بھی دیکھنے آتے ہیں۔ تجاوزات کی بھرمار ہونے سے سیکورٹی کا بھی مسئلہ ہے۔ تجاوزات مافیا کی جانب سے جائے پیدائش پر کھانے پینے کےلئے آنےوالی خواتین کو کرسیاں لگا بٹھایا جاتا ہے۔ عملہ بلدیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات مافیا نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سامنے فٹ پاتھوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب انتہائی حساس علاقے کی سڑک ہونے پر اعلیٰ حکام نے بھی چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے میونسپل آفیسر ریگولیشن ملک اشفاق نے اپنے موقف میں کہا کہ اس علاقے میں منتھلی لینے کا الزام ثابت ہوگیا تو متعلقہ اہلکار کےخلاف سخت کارووائی ہوگی۔ تجاوزات کے صفایا کیلئے روڈ پر بھر پور آپریشن کا حکم دےدیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?