
ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ملک سجاد حیدر میتلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شعبہ زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے، وکلاءبرادری ان اضافوں کو یکسر مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ناجائز ٹیکس لگا کر انکا خون نچوڑنے کے درپے ہے جبکہ حکمران جماعت اپنے انتخابی منشور کے خلاف کام کر رہی ہے۔ وکلاءرہنماؤ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث شہریوں میں سخت اضطراب پایا جارہا ہے اور موسم گرما میں عوام بجلی کے بل ادا نہیں کر سکے گی، حکومت عوام پر رحم کرے اور بجلی کے بلوں پر غریب آدمی کےلئے سبسڈی بحال کی جائے۔
Leave a Comment