بلدیہ خانیوال میں بڑے گھپلے، چیک سپلائرز کے بجائے ملازمین کو جاری

  • Home
  • ملتان
  • بلدیہ خانیوال میں بڑے گھپلے، چیک سپلائرز کے بجائے ملازمین کو جاری

ملتان (سپیشل انوسٹی گیشن سیل)میونسپل کمیٹی خانیوال میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں جاری ، تین سال میں 33لاکھ سے زائد مالیت کے چیک سپلائرز کو جاری کرنے کے بجائے بلدیہ ملازمین کے نام جاری ، بڑے پیمانے پہ سرکاری خزانے میں خورد برد کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی خانیوال کی مالی دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ چیف افسر بلدیہ خانیوال نے3سال میں ہنگامی بنیادوں پہ متفرق اخراجات کے نام پہ 33 لاکھ 76 ہزاار روپے مالیت کے چیک سپلائرز کے نام جاری کرنے کے بلدیہ خانیوال کے ملازمین و جاری کرکے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکانٹس رولرز کی دھجیاں اڑادیں دستیاب دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ سابق چیف افسر بلدیہ شوکت مجوکہ اور موجودہ چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش نے 2017سے 2019تک متفرق سپلائرز سے ہنگامی بنیادوں پہ خرید کی گئی اشیا کے 69چیک سپلائرز کو جاری کرنے کے بجائے خریداری کرنے والے بلدیہ ملازمین کے نام جاری کیے ۔غیر قانونی طور پہ جاری کردہ 69 چیکوں کی مالیت 33 لاکھ 76 ہزار روپے بنتی ہے۔بیٹھک انویسٹی گیشن سیل کو دستیاب دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ چیک قاضی فرحان احمد انچارج واٹر سپلائی و چیف سینٹری انسپکٹر کے نام جاری کئے گئے جنکی تعداد 33اور مالیت 18لاکھ 57ہزار 59بنتی ہے جو غیرقانونی طور پہ جاری کئے گئے ہنگامی ااخراجات کا 181فیصد بنتی ہے اور دوسرے نمبر پہ غیرقانونی طور پہ چیک انچارج سپروائزر سینی ٹیشن برانچ قاضی عامر عباس کو جاری کیے گئے جن کی تعداد 17بنتی ہے ۔قاضی فرحان احمد پہ بطور انچارچ واٹر سپلائی اور چیف سینٹری انسپکٹر بلدیہ خانیوال تیل اور متفرق اخراجات کی مد میں تین کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے کا الزام بھی ہے جو اب انسپکٹر انفورسمنٹ سیل بلدیہ خانیوال لگا ہوا ہے جبکہ جن ملازمین کے نام چیک جاری ہوئے انہوں نے سپلائرز کو نقد رقوم دینے کا دعویٰ کیا جوکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکانٹ رولز کی شق 4کی ذیلی 1اے ب کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی رو سے10ہزار روپے سے زیادہ کی ادائیگی چیک کے زریعے کی جائے گی ۔ہنگامی بنیادوں پر کام کے اخراجات کی غیرقانونی ادائیگی کے خلاف چیف افسر بلدیہ خانیوال کے خلاف مارچ 2020 میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب الطاف بلوچ کے نوٹس میں لائی گئی جبکہ یہی شکایت اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کو کی گئی لیکن دونوں طرف سے اس مالی بے ضابطگی، اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تاحال اس خلاف ورزی پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?