بلوں پر درست ریڈنگ کی واضح تصاویر کی شرح 98فیصد رہی :مپیکو

  • Home
  • ملتان
  • بلوں پر درست ریڈنگ کی واضح تصاویر کی شرح 98فیصد رہی :مپیکو

ملتان (خبرنگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں درست ریڈنگ اوربلوں پر ریڈنگ کی واضح تصاویر شائع کرنے کی شرح 98فیصد رہی ہے۔ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی(پی آئی ٹی سی) کی جنوری 2022 کی رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکوکے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ہینڈ ہینڈلنگ یونٹ(ایچ ایچ یو)اور موبائل میٹرریڈنگ کے ذریعے صارفین کو ان کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست ریڈنگ اور ریڈنگ کی واضح تصاویر بجلی بلوں پر شائع کی جارہی ہیں جس کی گزشتہ ماہ شرح 98فیصد رہی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیرنگرانی میپکو کے 9آپریشن سرکلوں میں گھریلو، کمرشل، ٹیوب ویل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کی ریڈنگ اور بلوں پر شائعکرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اورمیٹرریڈنگ کی تصاویر کی مانیٹرنگ کی جائے۔ غلط میٹرریڈنگ، تصاویر درست اور واضح نہ بنانے والے سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?