حکومت نے ریاست مدینہ کے نام پہ عوام کودھوکہ دیا:مفتی قاسم باروی

  • Home
  • ملتان
  • حکومت نے ریاست مدینہ کے نام پہ عوام کودھوکہ دیا:مفتی قاسم باروی

ملتان (وقائع نگار)حکومت نے ریاست مدینہ کے نام پہ عوام کودھوکہ دیا،ملک اسلامی قوانین کانفاذ اولین ترجیحات میں شامل ہے، تحریک لبیک کے امیدوار ایم پی اے پی پی 276 مفتی قاسم باروی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سہانے خواب دیکھاکر بیوقوف بنایا،نوجوان بے روزگاری اور غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پہ مجبورہیں انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے یہ حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک نے پاکستان میں اسلامی قوانین کے نفاذ کاتہیہ کررکھاہے ملک کاوزیراعظم مسجدوں میں بیٹھ کرفیصلے کریگا۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکرتحریک لبیک نے پاکستان کوحقیقی معنوں میں ریاست مدینہ اور اسلامی جمہوریہ بنانے کاعزم کررکھاہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?