
ملتان(وقائع نگار )ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب نے کہا ہے کہ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے کیونکہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں اور انسان دشمن کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ آنےوالی نسلوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہیں ۔ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے پودالگاکر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔شجر کاری کی افادیت کے بارے میں پٹرولنگ موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج و اسسٹنٹ سب انسپکٹر رو¿ف حسن نے مختلف مقامات پرجاکر طلبا اور عام شہریوں کو شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔پودے لگائیں اور انکی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچ سکیں اور اپنی آنےوالی نسلوں کو ماحول دوست فضا فراہم کریں۔
Leave a Comment