
ڈیرہ غازی خان( بیٹھک رپورٹ)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے مہمانوں ، مقررین اور منتظمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مثبت سرگرمیوں کو مزید متحرک انداز میں منعقد کرانے کی ہدایت کی،انہوں نے طلباء کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مباحثے علمی فضاءقائم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوسکتے ہیں،شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تحقیق میں جدید رجحانات کے موضوع پر منعقدہ تحقیقی ورکشاپ میں رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن،صدر شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پروفیسر اعجاز رسول نورکا،صدر شعبہ انگریزی ڈاکٹر محمد آصف کے علاو¿ہ ڈاکٹر محمد احسن اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی،انگریزی شعبہ کے لیکچرار طلحہ بشیر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔مقررین نے موضوع پر نقطہِ نظر پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تحقیق کے رجحانات سے بھی آگاہ کیا،ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس ،ساو¿تھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ایجوکیش اور انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔
Leave a Comment