قوانین کی خلاف ورزی پر 5پرائیویٹ سکولوں کو ساڑھے 78لاکھ جرمانہ

  • Home
  • ملتان
  • قوانین کی خلاف ورزی پر 5پرائیویٹ سکولوں کو ساڑھے 78لاکھ جرمانہ

ملتان (نمائندہ خصوصی )ایجوکیشن اتھارٹی کا ایکشن، قوانین کی خلاف ورزی پر 5سکولوں کو ساڑھے 78لاکھ جرمانہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 5سکولوں کو بھاری جرمانے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اساتذہ کو بروقت تنخواہ نہ دینے پر جناح ہائز سکول سسٹم کو 10 لاکھ روپے جرمانہ ، زاویہ سکول سسٹم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راشد پبلک سکول سسٹم کو 10ہزار روپے ، سیلری نہ دینے پر کیپس سکول سسٹم کو 22لاکھ روپے 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ طلبا سے کمیپوٹر، لیب کی فیس کے نام پر اضافی پیسے وصول کرنے پر سٹی سکول سسٹم کو 30 لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کےلئے آخری وارننگ بھی جاری کردی گئی۔ اس بارے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی شمشیر خان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سورس اور فیلڈ آفیسر کی شکایات کی روشنی میں سکولوں کو یہ سزا سنائی گئی اور ان سے ریکوری کرکے رقم خزانہ میںجمع کرادی گئی۔ قوانین پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیاجائے گا ۔تمام سکولوں کی انتظامیہ طلبا کے والدین سے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بند کرے جو درخواست آئے گی اس پر کارروائی کی جائے گی ، اسی طرح تمام سکول اپنے سٹاف کو بروقت تنخواہیں دیں ورنہ کارروائی کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہوجائیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?