لا برانچ کو در پیش مسائل کا علم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  • Home
  • ملتان
  • لا برانچ کو در پیش مسائل کا علم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملتان(وقائع نگار) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشیدحیات اور چیئرمین ڈرگ کور ٹ نوید راناکی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی اٹارنی جنرل مہر ضمیر سنڈل، پروٹوکول آفیسرمبشرعلی بخاری،ایوب بزدار،محمدحسین بابر،میاں شاہدریاض،شہزادہ خوش بخت خان،امتیازمرالی،شہریارمحبوب ،عبدالودود خان،حسن خان ترین سمیت دیگرلاافسران شامل تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لاءبرانچ کودرپیش مسائل کاعلم ہے۔ لابرانچ سمیت تمام جنرل برانچوں کیلئے سابقہ ہائی وے بلڈنگ کوگراکر 8منزلہ عمارت تعمیرکی جارہی ہے جس میں لابرانچ کاایک مکمل پورشن ہوگا۔سابقہ ہائی وے بلڈنگ کوگرانے کاکام تیزی سے جاری ہے جوجلدمکمل ہوجائےگا۔پارکنگ کابھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جلد پارکنگ پلازہ تعمیرہوگا جس کی تعمیرکے بعدروڑسے رش ختم ہوجائےگا۔مجھے سب کااحساس ہے۔ ہائیکورٹ عملہ کی مزیدرہائش گاہوں کیلئے جلد نیوجوڈیشل کمپلیکس میں تعمیرشروع ہوگی۔ ہائیکورٹ کے تمام افراد کوجائزسہولیات دینامشن ہے۔ لاافسران نے چیف جسٹس محمد امیربھٹی کی جانب سے کی جانےوالی کاوشوں کوسراہا۔انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عوام کوجلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ اس موقع پر سینئرجج مسٹرجسٹس ساجدمحمودسیٹھی ، مسٹرجسٹس شکیل احمد،مسٹرجسٹس محمد امجدرفیق، سیشن جج اکمل خان ،رجسٹرارلاہورہائیکورٹ عرفان سعید، پرنسپل اسٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس محمد یار ولانہ ،سینئر رجسٹرار عرفان صفدر ،ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ سیکرٹریٹ ٹوچیف جسٹس محمد شہزادگل ہمراہ تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?