
مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نے کہا ہے کہ امسال بھی مظفرگڑھ میں شایان شان طریقہ سے جشن بہاراں منایا جائے گا، 4مارچ سے 6مارچ تک3دن فیاض پارک میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی جس میں مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین تفریحی میسر ہوگی۔یہ بات انہوں نے جشن بہاراں کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،اے ڈی سی ریونیو محمد شاہ رخ نے کہا کہ جشن بہاراں کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریحی فراہم کرنے کیلئے سول سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں۔ جشن بہاراں کو رنگین اور تفریحی سے بھر پور بنانے کیلئے کوئی ادارہ یا سماجی تنظیم اپنا حصہ شامل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4مارچ بروز جمعہ کوصبح 10بجے جشن بہاراں کو افتتاح کیا جائے گا، سکولوں کے بچے قومی ترانہ، ملی نغمے، ٹیبلو شو، کلچر شو پیش کریں گے۔
Leave a Comment