
ملتان (وقائع نگار) نواب پور روڈ کے علاقہ مکھن بیلہ کے مکینوں نے ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود خاتون کی بازیابی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس کی قیادت متاثرہ شہری اللہ یار نے کی احتجاجی مظاہرے میں مغوی خاتون کو برآمد نہ کئے جانے پر مقامی تھانہ پولیس گلگشت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی احتجاجی مظاہرے میں مغوی خاتون مقصود مائی کے معصوم بچوں سمیت اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مغوی خاتون مقصود مائی کے والد اللہ یار نے کہا کہ ٹھیکیدار علی ساجد کے ساتھ میری بیٹی مقصود مائی کی شادی ہوئی لیکن بیوی اور اس کے بچوں کو گھر کا خرچہ نہ دیئےاور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے نتیجے میں میری بیٹی نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی اور نان و نفقہ کا کیس عدالت میں دائر کردیا جس پر عدالت نے میری بیٹی کے حق میں کیس ڈگری کردیامگر 15جنوری کو چونگی نمبر 8پر کام پر جاتے ہوئے علی ساجد نے اغوا کرلیا ¾ پولیس علی ساجد سے ساز باز ہونے کی وجہ سے میری بیٹی کی بازیابی کے لئے آج تک کوئی کاروائی نہ کی ہے بلکہ مجھ سے میری بیٹی کی بازیابی کے لئے مزید ایک لاکھ روپے کی رقم کا تقاضا کر رہی ہے میری بیٹی کو اپنے خاوند سے جان کا خطرہ ہے انہوں نے چیف جسٹس، وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی ،ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Comment