
ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان شہر کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے مایوس 2ہزار سے زائد شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراپنے علاقوں میں ترقیاتی ا ور تعمیرومرمت کے منصوبوں کی تکمیل کےلئے میونسپل کارپوریشن ملتان کے توسط سے درخواستیں دےدیں۔دوسری جانب ان شہریوں کی اس حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے ان منصوبوں کو مکمل کرنے کےلئے بجٹ میں فنڈز کی دستیابی نہ ہونے پر پنجاب حکومت کو3ارب 60کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے لئے مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں ،میونسپل انتظامیہ نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کے مطابق 28/10/2019 میں 28 کروڑ 52 لاکھ روپے, 18/12/2019 کو 4 کروڑ 75 لاکھ روپے,15/2/2020 کو 3 کروڑ 3 لاکھ روپے, 11/5/2020 کو 2 کروڑ روپے, 24/7/2020 کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے, 31/10/2021.کو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے,13/01/2021 کو 61 کروڑ 30 لاکھ روپے, 5/4/2021 کو44کروڑ 94 لاکھ روپے ,29/5/2021 کو 2ارب31 کروڑ روپے,24/7/2021 کو 55 کروڑ 39 لاکھ روپے اور 23/9/2021.کو 41 کروڑ 43 لاکھ روپے اور 32 کروڑ روپے کا مزید تخمینہ لگا کر 12مختلف مراسلوں کے ذریعے بھجوایا سٹیزن پورٹل پر بھجوائی گئی عوامی شکایات پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے درخواستوں پر وزیر اعظم آفس کی طرف سے ابھی تک ایک پائی تک جاری نہیں کی گئی۔اس رپورٹ نے وزیر اعظم کی طرف سے عوامی شکایات مسائل کے براہ راست حل کے لئے بنائے گئے سیٹزن پورٹل کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔
Leave a Comment