موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے گی:چیف انجینئر میپکو

  • Home
  • ملتان
  • موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے گی:چیف انجینئر میپکو

ملتان(خبرنگار خصوصی) چیف انجینئر میپکو جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کے حصول کےلئے مزید محنت درکارہے۔ سرکاری اداروں /محکموں اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات /بقایاجات اور ماہانہ بجلی بلوں کی وصولیوں کے لئے ایس ڈی اوز فیلڈ میں نکلیں اور نادہندگان سے واجبات وصول کرنے کے لئے اپناکردار اداکریں۔ ایس ڈی او ز اور ایکسین صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے اپنے متعلقہ کسٹمرسروسزسنٹرز/شکایات سنٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور درج ہونے والی شکایات اور ازالہ کی رپورٹ مرتب کریں۔ وہ میپکوخانیوال سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوفیز پر چلنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز مرمت کے لئے فوری طورپر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ بھجوائے جائیں تاکہ آئندہ موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں عائد کردہ جرمانے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے جائیں اور مقدمات کے اندراج کے لئے پولیس افسران سے رابطہ کیاجائے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز کاڈیٹا حاصل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوایاجائے،صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے لئے ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں پر کام جلد مکمل کیاجائے اور ٹرانسفارمرز کی بیلنسنگ اور اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی مکمل کئے جائیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?