
ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر جاری وومنز ڈویژنل لیگ میں ملتان اور بہاولپور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈیرہ غازیخان کی گل رخ کی شاندار فائٹنگ کارکردگی ٹیم کو فائنل میں تو نہ پہنچا سکی لیکن ساہیوال کے خلاف گل رخ کی 50گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے 66رنز کی باری کو ڈبل لیگ کی بہترین اننگز قرار دیا گیا اس اننگز کی بدولت ڈیرہ نے ساہیوال کو شکست دے کر اپنے وومنز کرکٹ کی پہلی جیت اپنے نام کی۔دوسری جانب اتوار کی صبح کو بہاول پور کے ساتھ ڈیرہ غازیخان کا آخری لیگ میچ دونوں ٹیموں کیلئے یوں سیمی فائنل بن گیا کہ جیتنے والی ٹیم نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرنا تھا ڈبلز لیگ راﺅنڈ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہوئی تھی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنیوالی ڈیرہ کی محتاط اننگز کپتان و بیسٹ پرفارمر گل رخ (29رنز)کے آو¿ٹ ہونے ہی ڈیرہ کی اننگز مقررہ 20اوورز میں 106رنز کا مجموعہ حاصل۔کر پائی اور بہاولپور نے یہ ٹوٹل صبا خورشید کی 43رنز کی میچ وننگ اننگز کی بدولت 19ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی فائنل آج 21فروری کو کھیلا جائےگا۔ بعد ازاں تقریب
Leave a Comment