پولیس کی مختلف کاروائیاں،ناجائز اسلحہ کے 2ملزمان گرفتار

  • Home
  • ملتان
  • پولیس کی مختلف کاروائیاں،ناجائز اسلحہ کے 2ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ(بیٹھک رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت کی پالیسی کے مطابق ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو اور ایس ایچ او تھانہ قریشی کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر دئیے گئے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ طارق ولایت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو جعفر حبیب نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لی۔اور مقدمہ نمبر 126/22 تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ایس آئی محمد شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اس طرح ایس ایچ او تھانہ قریشی عمار یاسر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 199/22 تھانہ قریشی ایس ائی محمد صابر کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?