کاشتکار کھاد گودام پر ٹوٹ پڑے، علاقہ میدان جنگ

  • Home
  • ملتان
  • کاشتکار کھاد گودام پر ٹوٹ پڑے، علاقہ میدان جنگ

خانیوال( بیٹھک رپورٹ)درجنوں غیر کاشتکار افراد کا کھاد کے گودام کے باہر لوڈ رکشوں پر حملہ،علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا۔ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز نے واقعہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز درجنوں غیر کاشتکار افراد نے عظیم ٹاؤن میں واقع ایک کھاد کے گودام پر حملہ کردیا اور موٹرسائیکل رکشوں پرلوڈ یوریا کھاد زبردستی چھیننے کی کوشش کی۔سٹور انچارج اعظم نول کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے رقم چھین لی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر15  کی گئی جس پر تھانہ کہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو حملہ آور افراد جن میں رفیق اور رضوان شامل ہیں کو موقع سے حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا۔افسوسناک واقعہ کے خلاف ضلع بھر کےکھاد ڈیلرز  نے مکمل شٹرڈاو¿ن اور ہڑتال کردی ضلع بھر میں یوریا کھاد کی سپلائی کے لیے بنائے گئے سیل پوائنٹ بند کر دیئے گئے۔فرٹیلائزرز ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق انہیں تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر کسی صورت بھی دکانیں نہیں کھولیں گے۔پولیس واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?