کمشنر ڈیرہ کاچھٹی کے روز بغیر پروٹو کول شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

  • Home
  • ملتان
  • کمشنر ڈیرہ کاچھٹی کے روز بغیر پروٹو کول شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈیرہ غازی خان(بیٹھک رپورٹ)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ اتوار چھٹی کے روز بغیر پروٹو کول اور سکواڈ کے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے،فلٹریشن پلانٹس کا پانی خود پی کر معیار چیک کیا۔سول مائنر کی اپ گریڈیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی چیک کئےکمشنر نے وڈور چونگی،غازی پارک،بہاری کالونی،ڈگری کالج،پولیس سول لائن اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے فلٹر پلانٹ کا بھی معائنہ کیاکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور صفائی،میونسپل سروسز اور دیگر امور پر معلومات لیں۔کمشنر ڈی جی خان نے سول مائنر کا جائزہ لیا، بھل صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اڑھائی کلومیٹر گندہ نالہ کی بھل صفائی شروع کردی گئی ہے۔مائنر کے کناروں پر زرخیر مٹی ڈال کر گرین بیلٹ میں تبدیل کیا جائیگا۔مائنر کو کینال میں تبدیل کرکے شہریوں کو کلین اینڈ گرین ماحول فراہم کیا جائیگا۔کینال پر پیدل چلنے کےلئے ٹف ٹائل کا ٹریک بنایا جائیگا۔شہر کی خوبصورتی کےلئے یہ کینال اہم کردار ادا کرے گی۔وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کینال کو جاذب نظر بنایا جائیگا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?