ہسپتالوں میں آنےوالے مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے:شہباز حسین

  • Home
  • ملتان
  • ہسپتالوں میں آنےوالے مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے:شہباز حسین

لیہ(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر شہباز حسین نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں آنےوالے مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے تمام طبی عملہ جذبہ مسیحائی سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔ انہوں یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنہ پر کہی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق حسین سیال ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، ایکسرے روم، میڈیسن روم، فرسٹ ایڈ روم, صفائی ستھرائی، ڈاکٹر و طبی عملہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے اس موقع پر پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور مقیم افرادسے سہولیات کی فراہمی بارے پوچھا۔ ڈپٹی کمشنر شہباز حسین ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول سمراءنے بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے سپورٹس کمپلیکس لیہ میں کامیاب نوجوان سپورٹس پروگرام میں شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سی سی او تعلیم شرافت علی بسرا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر توکل حسین، پی ٹی ٹیچر محمد شمس و دیگر موجود تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?