
ملتان(وقائع نگار)نیشنل سیونگز کے زیراہتمام 10مارچ سے ملتان میں شیڈول تین روزہ این ایس لیگ6 کے سلسلے میں ڈراز کا مرحلہ بھی مکمل یوگیا۔ پلاٹینیم۔گولڈ اور سلور کیٹیگری کے تحت ٹیموں کی دو گروہوں میں صف بندی کر کی گئی۔ملک بھر سے ایونٹ میں حصہ لینے والی 14ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میزبان ملتان گروپ اے میں کھیلے گا دیگر ٹیموں میں سی ڈی این اسلام آباد،ل آباد،سکھر، گوجرانوالہ ،ڈی آئی اے اور کراچی شامل ہیں گروپ بی بہاولپور،اسلام اباد، پشاور،لاہور،حیدرآباد،کوئٹہ اور ایبٹ آباد پر مشتمل ہو گا، ٹیموں کی پلاٹینیم،گولڈ اور سلور کیٹیگری بنانے کیلئے اب تک کھیلی جا چکی 5این ایس لیگ میں ٹیموں کی پرفارمنس کو مد نظر رکھا گیا، 4چیمپئن ٹیموں کو پلاٹینیم گریڈ دیا گیا، اوسط درجہ کی کاردگی والی 4ٹیموں کو گولڈ اور پانچوں این ایس لیگ کے اوور آل پوائنٹس ٹیبل پر آخری چار نمبرز والی ٹیموں کو سلور کیٹیگری دی گئی۔مجنوعی طور پر 42میچز کھیلے جائیں گے۔ زواری کرکٹ اکیڈمی سٹیڈیم تین روزہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
Leave a Comment