
تونسہ شریف، ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) تونسہ شہر کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیدی گئی۔ تونسہ یونیورسٹی اور دیگر میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ شہر کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تونسہ یونیورسٹی اور دیگر میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تاریخی اور ثفاقتی عمارتوں پر مشتمل ایمیورل وال بھی بنائی جائیں گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ تونسہ میں یونیورسٹی،نئے پارکس،امیورل وال اور دیگر نئے منصوبوں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی توسیع،انڈس ہائی وے سنگھڑ تونسہ دو رویہ روڈ،پل،کمال پارک،فیملی پارک،ای لائبریری،ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے تکمیل کےلئے ٹائم لائن دیں۔ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایکسئین محمد وقاص اور دیگر نے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،قائمقام تونسہ محمود الحسن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ 15 اپریل،ای لائبریری مئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کو دسمبر تک مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دیں۔
کمشنر نے ایم سی آفس تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں اجلاس کی بھی صدارت کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مکول کلاں میں پٹوار سرکل کے دیہی مرکز مال کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مکول کلاں میں پٹوار سرکل کے دیہی مرکز مال کا بھی معائنہ کیا۔ای لائبریری کے منصوبہ پر 3کروڑ 70لاکھ روپے خرچ ہونگے جبکہ28 کروڑ روپے سے مشینری اور آلات بھی خریدے جائیں گے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو 100سے 190بیڈ تک توسیع دی جائے گی جس پر ایک ارب 20کروڑ روپے خرچ ہونگے۔کمشنر نے تونسہ سنگھڑ دو رویہ روڈ اور پل کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے رودکوہی سنگھڑ میں سیلابی پانی آنے سے قبل منصوبہ کو دسمبر تک مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے۔کمشنر نے کہاکہ ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ کو 15اپریل تک لازمی مکمل کر لیاجائے۔ منصوبے پر 21کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔انڈس ہائی وے چوک پر ایئر فورس جہاز نصب کیا جائے گا۔کمشنر نے دیہی مال مرکز میں فردملکیت اوردیگر دستاویزات کے اجرا کی پڑتال کی اور سائلین سے ملاقات کر کے معلومات بھی لیں۔ عوام کو گھر کے نزدیک جائیداد کے آن لائن ریکارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ دیہی مرکز مال فعال ہونے سے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل آفس میں عوامی بوجھ کم ہو گیاہے۔
Leave a Comment