
ملتان (نمائندہ خصوصی ) محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولزکی شام کی انصاف شفٹ کے اساتذہ کےلئے نئے قوانین لاگو کردئیے گئے ہیں۔ اتوار سمیت کسی بھی سرکاری چھٹی کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلدمانیٹرنگ اور ویریفیکیشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں چھٹی ہاتھ سے درخواست لکھ کر لیں اوراسے ریکارڈ میں سنبھال کر رکھیں۔ انصاف شفٹ کی چھٹی آن لائن نہیں ہوگی لہذا اگر کوئی ٹیچر فرسٹ ٹائم آن لائن چھٹی لیتا ہے تو انصاف شفٹ میں اس ٹیچر کی اس دن کی آن لائن والی چھٹی نہیں لی جائے گی بلکہ انصاف شفٹ کیلئے چھٹی اسے اپنے متعلقہ اے ای اوسے تحریری درخواست لکھ کر منظور کروانا ہو گی۔ منظور شدہ دراخواستیں اور انکا رجسٹر / ریکارڈ میں اندراج مانیٹرنگ آفیسز چیک کریں گے اور بعد میں آڈٹ کے وقت بھی چیک کی جائیں گی۔اتوار کے علاوہ باقی تمام قسم کی سرکاری چھٹیوں کی سیلری نہیں دی جائے گی اتفاقیہ چھٹی اور دو سے زائدچھٹی کی سیلری نہیں دی جائے گی ورنہ آڈٹ پیرا بنے کا اور وصول شدہ زائد رقم واپس کرنا پڑے گی نیز سیلری انرولمنٹ اور پالیسی کے عین مطابق دیں۔مانیٹرنگ آفیسرز سکولوں میں موجود بچوں کی تعداد کاو¿نٹ کریں گے۔ محکمہ اس حاضری کا SIS پر موجود Enrollment اور CEOs کی طرف سے بھیجی گئی Enrollment کے ساتھ موازنہ کرے گا۔ 90 فیصد سے کم حاضری کی صورت میں آڈٹ پیرا بنے گا اور اس سکول کو آئندہ کی Salary اس وقت تک نہیں ملے گی جب تک پہلے والی لی جانیوالی رقم پر Audit پیرا Clear نہیں ہو گا۔ آڈٹ پیرا زائد وصول شدہ رقم واپس کرنے کی صورت میں Clear ہو گا متعلقہ CEOs, DEOs, Dy.DEOs, AEOs اور ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave a Comment