
ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ نیوملتان پولیس کامشکوک کارکورکھنے کااشارہ نہ رکھنے پرتعاقب تیزرفتاری کے باعث پولیس وین سمیت دوگاڑیاں الٹ گئی پولیس ملازمین سمیت پانچ افرادکوسیریس حالت میں نشرہسپتال داخل کروایاگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان میں تعینات asiاللہ بخش دیگر کانسٹیبل صفدر ،محمد عاشق سمیت سرکاری ڈالہ نمبری GAA-726 پرگشت پرمعمورتھاکہ ماڈل مشکوک ویگن کار کارکودیکھ کررکھنے کااشارہ کیاجس پرکار سوار نامعلوم افرادنے پولیس پارٹی کودیکھ کرگاڑی تیز رفتاری سے فرارہوگئے پولیس کاگاڑی کا پیچھا کرنے پرماڈل ٹاون چوک کے قریب دونوں گاڑیاں اوورسپیڈکی وجہ سے بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پولیس وین میں موجود اللہ بخش ، صفدر،عاشق سمیت کارسواردونامعلوم افرادبھی شدیدزخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر بی زیڈ پولیس اور ریسکیو1122بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیااورزخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعد پولیس ملازمین سمیت پانچ افرادکونشترہسپتال منتقل کیاپولیس کے مطابق کارسوارافرادکی شناخت نہ ہوسکی جن کے خلاف کارروائی کاعمل شروع کردیا ہے۔
Leave a Comment