
ملتان (نمائندہ خصوصی )میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022ءسے امتحانی مراکز میں ا میدواران کی حاضری کوڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل آئی بی سی سی ظفرمحمود ملک نے ڈائریکٹر ایکولینس اسناد منیب جاوید،اسسٹنٹ سیکرٹری (ایڈمن)دانش ریاض ملتان بورڈ کے ہمراہ سہولت مرکز اور کمپیوٹر سیکشن کا دورہ کے مو قع پر کیاانہوں نے کہاکہ امیدواران کو دی جانےوالی آ ن لائن سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم،سسٹم اینالسٹ ،قاضی مجیب الرحمن،اسسٹنٹ سیکرٹری (سہولت مرکز), علی رضا،پبلک ریلیشن آفیسر،اسلم بھٹہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امتحانی نظام کو صاف وشفاف بنا نا میرا مشن ہے،امتحانی عملہ اور مارکنگ سٹاف کی تعیناتی کو آ ن لائن سسٹم کے تحت فول پروف بنایا گیا ہے۔انہوںنے یقین دلایا کہ بہت جلد ملتان میں بھی آ ئی بی سی سی کا دفتر قائم کر کے جنوبی پنجاب کے طلباﺅطالبات کو تصدیق/ایکولینس اسناد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Leave a Comment