
بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ بار بہاولپور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ انکا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت ہونا ضروری امر ہے کیونکہ وکلاء اچھی تیاری کے ساتھ کیس عدالت میں پیش کرتے ہیں تو عدالت کےلئے درست فیصلہ کرنا آسان ہوتا ہے۔ بار کے مسائل حل کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بار روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ بہاولپور کی لائبریری کی خستہ حال عمارت ازسرنو تعمیر کی جائے گی اور وکلاء کیلئے دستیاب سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ جوڈیشل افسران کےلئے نئی رہائشی کالونی کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے اور رہائشی کالونی کی تعمیر سے یہاں کی عدلیہ میں ججز کی کمی کو پورا کیا جا سکے گاکیونکہ رہائشی سہولیات میں کمی کی وجہ سے جوڈیشل افسران یہاں ٹرانسفر سے گریزاں ہوتے تھے۔قبل ازیں صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولپور ملک الطاف نواز، جنرل سیکرٹری فہد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹر جسٹس راحیل کامران، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری امیر محمد خاں، ایڈیشنل سیشن جج ناصر محمود سیال، ایڈیشنل سیشن جج اعجاز رضا، ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف، ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق، سینئر سول جج شاہد نوید بٹ، سینئر سول جج ندیم یوسف، سینئر سول جج محمد امین شہزاد، سول جج حافظ سلیم طاہر اور سول جج ملک رفیق بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں زیتون کا پودا لگایا۔ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس علی ضیائ باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹر جسٹس راحیل کامران، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین بھی ہمراہ تھے اور انہوں نے شجرکاری موسم بہار کے موقع پر پودے لگائے۔بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں نئے کورٹس بلاک کا سنگ بنیاد رکھا جس کا تخمینہ لاگت 463.176 ملین روپے ہے۔ ایس ای بلڈنگ انور عادل نے بریفنگ میں بتایا کہ مین بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں میں بیسمنٹ میں دفاتر، ریکارڈ روم، گراو¿نڈ فلور میں 3 کورٹس، سٹاف رومز، وزیٹرلاو¿نج، ٹی روم جبکہ فرسٹ فلور میں 4 کورٹس، سٹاف رومز اور دیگر تعمیراتی کام اور دولفٹس کی تنصیب کا کام شامل ہے۔اپنے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور میں بار روم اور لائبریری میں توسیع کے منصوبہ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹر جسٹس راحیل کامران، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار شاہد حسین، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک امیر عجم، جنرل سیکرٹری عمران اشرف، سینئر آفس کوآرڈی نیٹر و پروٹوکول محمد رضوان اور وکلاء موجود تھے۔دریں اثناءچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے تعمیر جوڈیشل کمپلیکس ریزیڈنشل بلاک بہاولپور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس علی باقر نجفی، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ، مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، مسٹر جسٹس راحیل کامران، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور چوہدری امیر محمد خاں، ایڈیشنل سیشن جج ناصر محمود سیال، ایڈیشنل سیشن جج اعجاز رضا، ایڈیشنل سیشن جج فواد عارف، ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق، سینئر سول جج شاہد نوید بٹ، سینئر سول جج ندیم یوسف، سینئر سول جج محمد امین شہزاد، سول جج حافظ سلیم طاہر اور سول جج ملک رفیق موجود تھے۔ایکسیئن بلڈنگ محمد نثار نے بریفنگ میں بتایا کہ تعمیر جوڈیشل کمپلیکس ریزیڈنشل بلاک کا تخمینہ لاگت 340.352 ملین روپے ہے۔ ا س منصوبہ میں 20 گریڈ اور اس سے زائد سکیل کے جوڈیشل افسران کی 9 رہائش گاہیں، گریڈ 19 اور 18 کے جوڈیشل افسران کی 19 رہائش گاہیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرید 15 سے 17 تک ملازمین کی 10 رہائش گاہیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن کا تخمینہ لاگت 155.208 ملین روپے ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے رہائش گاہوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں اور شجر کاری کی جائے اور پودوں کی آبیاری کے لئے پانی کی فراہمی کا موثر نظام بنایا جائے۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کھجور کا پودا بھی لگایا۔
Leave a Comment