کنٹو نمنٹ بورڈ کے دوہرے قانون، امیر کیلئے عطایئں غریب زیرعتاب

  • Home
  • ملتان
  • کنٹو نمنٹ بورڈ کے دوہرے قانون، امیر کیلئے عطایئں غریب زیرعتاب

ملتان (واثق رﺅف سے) کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں سرمایہ دار اور طاقتور کو ہر قسم کے قانون سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ غریب آئے روز کنٹونمنٹ بورڈ اہلکاروں کے ہاتھوں ذلیل بھی ہوتے ہیں اور جرمانے بھی ادا کرتے ہیں۔ ملتان کینٹ کی حدود میں تمام تر قواعد وضوابط کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایس پی چوک سے ملحقہ اراضی پر نجی پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ پلازہ مالک نے نہ صرف دو کنٹینر فٹ پاتھ پر رکھ کر پیدل گزرنے والوں کا راستہ مکمل طور پر بند کررکھا ہے بلکہ بطرف ابدالی روڈ سے نصرت روڈ لوہے کی چادر بھی فٹ پاتھ تک لگا کر فنسنگ بنا لی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے بزرگ،خواتین،بچے ہیوی رش والے روڈ پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ بتایاجاتا کہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام کینٹ کے علاقہ میں بہت مشکل سے کسی غریب ریڑھی والے کو ریڑھی لگانے دیتے ہیں ۔اگر کوئی ریڑھی لگانے کا این او سی لے بھی لے تو اس سے سالانہ26ہزار سے زائد سکیورٹی فیس جبکہ1600روپے ماہانہ ریڑھی فیس کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں۔ اسکے باوجود انفورسمنٹ ٹیم کینٹ بورڈ کا جب دل کرے ریڑھی اور سامان قبضہ میں لے کر جرمانہ کردیتے ہیں۔ بعض صورتوں میں تو انتہائی تذلیل کے ساتھ ریڑھی کا سامان بھی روڈ پر ہی الٹا دیتے ہیں۔ دوسری طرف سرمایہ دار اور طاقتور مافیا کی طرف سے پلازہ کی تعمیر کے دوران فٹ پاتھ کے بڑے حصہ کو استعمال کئے جانے پر انفورسمنٹ ٹیم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ صرف ایک بار کینٹ بورڈ کی انفورسمنٹ ٹیم نے پلازہ تعمیر کرنےوالی شخصیت کو کنٹینر فٹ پاتھ سے ہٹانے کےلئے کہا تھا جس پر طاقتور شخصیت نے کینٹ بورڈ انفورسمنٹ ٹیم کو خبردار کردیا تھاکہ دوبارہ اس طرف رخ نہ کریں جس کے بعد انفورسمنٹ ٹیم نے دوبارہ اس طرف دیکھنا بھی گورا نہیں کیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں نے کینٹ حکام کی دوہری پالیسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اصلاح احوال اور پلازہ کی تعمیر سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں جب بورڈ کا موقف جاننے کےلئے اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ کامران اکبر اور انفورسمنٹ انسپکٹر محمد بلال کے موبائل فون پر رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی جس کے بعد واٹس ایپ پر پیغام بھی چھوڑا گیا لیکن اسکے باوجود بھی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے مو¿قف نہیں دیا گیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?