
میلسی کی منڈی میں بڑاجانور 40 ہزار روپے من،چھوٹا 20 کلو کا بکرا 45 ہزار روپے کا بیچا جارہا ہے
وہاڑی(راؤ باقر / ڈسٹرکٹ بیورو)میلسی کی مہنگی ترین عید قربان نے شہریوں کے اوسان خطا کردیے سنت ابراہیمی کی ادائیگی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ،سفید پوشی کا بھرم داؤ پر لگ گیا ۔مویشی منڈیوں میں جانوروں کی بھرمارلیکن خریدار نظر نہیں آرہے جہاں تول کا نظام رائج ہوچکا ۔بڑاجانور 40 ہزار روپے من اور چھوٹا 20 کلو بکرا جس کا گوشت 10کلو نکلتا ہے وہ 45 ہزار روپے کا بیچا جارہا ہے یوں 75 سالوں میں مہنگی ترین عید قربان نظر آئی جس نے عام شہریوں کو سنت ابراہیمی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں جانوراور بیوپاری تو موجود ہیں لیکن خریدار قوت خرید نہ ہونے پر منڈیوں کارخ نہیں کررہے جس پربیوپاری حضرات پریشان ہوچکے ۔اس موقع پر بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ جانوروں کو سال بھرپالنے کیلئے جو اخراجات آئے وہ پورے نظر نہیں آرہے جانوروں کی خوراک اتنی مہنگی ہےکہ جانوروں کی قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری ہو چکی جبکہ عام لوگوں کا کہنا تھا کہ حکمران طبقے نے ہمیشہ اشرافیہ کلاس کے مفاد کو مدنظر رکھ کرفیصلے کئے جس سے ملک کو دیوالیہ کی حد تک آن پہنچایا اب بھی مشکل فیصلوں کا صرف غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں غریب غریب تر اورامیر امیر تر ہوتا جارہا ہے حالانکہ کمزور اور متوسط طبقوں کو جینے حق دینے کیلئے اس بالاتر اشرافیہ کی 15/15لاکھ روپئے ماہانہ تنخواہوں اورلاکھوں کی الگ مراعات یافتہ پر کٹ لگایا جاتا الٹا انکی تنخواہوں میں مزید 30 فیصد کا اضافہ کر دیا کیونکہ اشرافیہ سے قربانی لینا تو حکمران طبقے کو کوئی موت نظرآتی ہے بس حکمرنوں نے تو غریب عوام کو آسان حدف بنا لیا ہےاور آئے روز غریب کاگلا کاٹنے میں مصروف ہیں تاہم اس بار میلسی کے عام شہری عیدالاضحی سادگی اور قربانی کئے بغیر منائیں گے۔
Leave a Comment