
رحیم یار خان میں ایپکا کے زیر اہتمام ریلی ،ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی )رحیم یارخان میں سرکاری ملازمین ایل پی آر میں ترمیم کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے،ایپکا کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا جس کی قیادت ضلعی صدر ایپکا چوہدری بوٹا عابد اور جنرل سیکرٹری ندیم درانی نے کی،ریلی صادق کلب چوک سے شروع ہوئی اور ڈی سی آفس کے سامنے ملازمین نے دھرنا دیا،ریلی میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت نے،ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر ملازمین کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر بوٹا عابد اور جنرل سیکرٹری ندیم درانی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت نے سول سروس 1973 کے بنیادی قوانین میں ترمیم کی ہے جسکا اختیار نہ تھا، LPR ترمیم کی منسوخی تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے، ملازمین کی مراعات میں کمی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ، حکومت نے ایل پی آر ترمیم کرکے ملازمین کا معاشی قتل کیا ہے،ریلی میں محکمہ تعلیم یونٹ کے صدر جنرل سیکرٹری عمر اعجاز وڑائچ اشتیاق احمد عطاری، محکمہ انہار یونٹ کے صدر جنرل سیکرٹری شریف خان حسنین ذوالفقار،چیئرمین ایپکا جام عبد الرزاق، اختر محمود کمبوہ، ڈی سی آفس یونٹ اظہر نیاز کانجونے وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ایل پی آر ترمیم کینسل اور یوٹیلٹی الاؤنس بلا امتیاز دینے کا اعلان کرکے لاکھوں سرکاری لا زمین اور اہل خانہ کی دعائیں لی جائیں ورنہ بھوک ہڑتال کی جائیگی۔
Leave a Comment