
فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، خان کلب کی مسلسل تیسری بار فتح
فائنل میں شاہ رخ کی زبردست بیٹنگ ، خان کلب نے العباس کرکٹ کلب کو شکست دیدی
ٹبی قیصرانی (نامہ نگار) فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ لتڑی شمالی خان کلب کی مسلسل تیسری بار فتح کے ساتھ اختتام پذیر،ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس ایونٹ سے شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوئے اور یہ ٹورنامنٹ لوگوں کیلئے تفریح کا بہترین سبب بنا۔ فائنل میچ خان کرکٹ کلب تونسہ اور العباس کرکٹ ٹبی قیصرانی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے العباس نے مقررہ اوورز میں 91 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ خان کرکٹ کلب کے بیٹسمین شاہ رخ کی زبردست بیٹنگ کی بدولت خان کلب نے باآسانی ٹارگٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیپ بال کرکٹ کے بڑے بڑے ستاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی انچارج حذیفہ ہسپتال ٹبی قیصرانی ڈاکٹر ریاض احمد قیصرانی، سلیم ہنڈا سٹر ٹبی قیصرانی کے اونر سردار سلیم خان چاکرانی، سردار فیاض خان چاکرانی، ایم ڈی سٹارز کالج لاہور ٹبی قیصرانی کیمپس مختیار احمد خان لغاری، ڈاکٹر محمد اسلم خان لنگاہ، فضل حسین پاک آرمی، اسماعیل خان قیصرانی ایم ای او محکمہ ایجوکیشن، سردار مجاہد اقبال ملکانی، ڈاکٹر اظہر زؤر، صدیق حیدر قیصرانی، نجیب الرحمان جروار صاحب مسلم لیگ ن، اللہ نواز لاشاری ،استاد فیاض نتکانی، عرفان شمشیر لغاری تھے ٹورنامنٹ کا انعقاد سجاد حسین سجو، مظہر خان گورمانی، مصطفی خان میانہ، استاد فیاض نتکانی،محمد اکبر دوانی، اللہ نواز لاشاری، نجیب الرحمان جروار نے کیا تھا۔
Leave a Comment