حکومت پنجاب ذرائع آمدورفت میں بہتری کے ذریعہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے: سید آصف حسین شاہ

  • Home
  • خاص خبر
  • حکومت پنجاب ذرائع آمدورفت میں بہتری کے ذریعہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے: سید آصف حسین شاہ

حکومت پنجاب ذرائع آمدورفت میں بہتری کے ذریعہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے: سید آصف حسین شاہ
وہاڑی(سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ذرائع آمدورفت میں بہتری کے ذریعہ عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے لڈن کرم پور روڈ کی بحالی و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد مظفر خان بھی موجود تھے۔ ایکسیئن ہائی ویز نے اس منصوبہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 21 کلو میٹر طویل منصوبہ پر 659 ملین لاگت آئے گی منصوبے پر 86 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ہدایت کی کہ منصوبہ کے تعمیراتی کام کو اعلی تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے اور مٹیریل کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں افسران باقاعدگی سے منصوبہ کی نگرانی کریں اور نقائص کو فوری دور کرائیں ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?