
بہاول پور کی ہونہار ٹیبل ٹینس پلیئرز سکے اعزاز میں گورنر پنجاب کے بہاول پور کیمپ آفس میں تقریب
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی خصوصی ہدایت پرپنجاب لیول پر ویمن ڈبل میں گولڈ میڈل جیتنے اور نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بہاول پور کی ہونہار ویمن ٹیبل ٹینس پلیئرز محمودہ زاہد اور سعدیہ عرفان کے اعزاز میں گورنر پنجاب کے بہاول پور کیمپ آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پرسٹی صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 254 بہاولپورڈاکٹر رانا طارق خان، شیخ منصور افتخار، ٹیبل ٹینس کوچ عرفان پیرزادہ، ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیدارو سٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فہیم حسن قریشی اور پی اے ٹو گورنر پنجاب کیمپ آفس راؤ رضوان رشیدسمیت مسلم لیگی کارکنان وعہدیدران موجود تھے۔ سٹی صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 254 بہاولپورڈاکٹر رانا طارق خان نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر ٹیبل ٹینس پلیئرز محمودہ زاہد اور سعدیہ عرفان میں گورنر پنجاب اور شمیم گروپ آف انڈسٹریز کی طرف سے نقد انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ٹیبل ٹینس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین پلیئرز کو گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ خواتین پلیئرزنے آل پنجاب رمضان سپیشل اوپن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ ڈبل ایونٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ محمودہ زاہد نے گزشتہ ماہ کوئٹہ میں ہونے والی نیشنل گیمز میں سلور میڈل بھی حاصل کیا تھا۔
Leave a Comment