ایرانی تیل کی سمگلنگ ،آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کااوگراکے سامنےاحتجاج

  • Home
  • دنیا
  • ایرانی تیل کی سمگلنگ ،آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کااوگراکے سامنےاحتجاج
آئل مافیا

ایرانی تیل کی سمگلنگ ،آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کااوگراکے سامنےاحتجاج
انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزکو فوری سخت کاروائی کے احکام دیدئیے
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک میں ایرانی پٹرول وڈیزل کی سمگلنگ پرآئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اوگراآفس کے سامنے شدیداحتجاج، قانون کیمطابق کام کرنیوالوں کوشدیدنقصان پہنچ رہا ہے، سمگلرزکامقابلہ نہیں کرسکتے ،اوگرافوری کاروائی کرے،ایسوسی ایشن کامطالبہ، انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزکو فوری سخت کاروائی کے احکام دیدئیے۔ تفصیل کیمطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن پاکستان کیجانب سے چیئرمین اوگرا کوتحریری مراسلہ جاری کیاگیاہے کہ پاکستان میں ایرانی پٹرول وڈیزل کی سمگلنگ کیوجہ سے انکے قانونی وجائزکاروبارپر برے اثرات پڑرہے ہیں ،سمگلروں کامقابلہ ہم نہیں کرسکتے یہ ذمہ داری اوگراکی ہے کہ وہ غیرقانونی کام کرنیوالوں کے خلاف فوری سخت اقدامات اُٹھائے۔ سمگلنگ سے ایک طرف ہمارے کاروبارکونقصان ہورہاہے تو دوسری طرف ملکی معیشت کو نقصان ہو رہاہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کوفوری کاروائی کی ہدایت کی گئی جس پر انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کیجانب سے صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کرکے ایرانی پٹرول وڈیزل سمگل اورفروخت کرنیوالے مافیا کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئےہیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?