
بیلہ : فٹبال کھلاڑی سمیر خاصخیلی –
بیلہ کے کھلاڑی سمیر خاصخیلی قومی فٹبال ٹیم انڈر 16 کیلئے ٹرائلز میں کامیاب
بیلہ ( نمائندہ خصوصی ) قومی فٹبال ٹیم انڈر 16 کیلئے بیلہ کے کھلاڑی سمیر خاصخیلی کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ٹرائلز میں کامیابی پر مقامی کھلاڑیوں اور عوامی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قومی فٹبال ٹیم میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ضلعے ، صوبے اور ملک کا نام مزید اونچا کریں گے – سمیر خاصخیلی جئے جام کمال خان فٹبال کلب بیلہ کے کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم میں اپنے انتخاب کا سہرا کوچ محمد علی بلوچ کے سر دیتے ہیں ۔
Leave a Comment