
ملتان(خبرنگار)ملتان سے تعلق رکھنے والے سپیشل پرسنز عمر فاروق اور علی حمزہ نے پیرا انٹر نیشنل سپورٹس میں ہارڈ بریکنگ اور سیلف ڈیفنس سٹیک کا کھیل متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔وہیل چئیر تائیکو وانڈو سٹک فائیٹ اور ہارڈ بریکنگ کے کھیل کا مظاہرہ دبئی میں ایک سیمینار میں کیا گیا۔اس پہلے پیرا انٹر نیشنل سپورٹس سیمینار کا انعقاد پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل نے کیا تھا۔سیمینار میں پاکستان پیرا سپورٹس فاونڈیشن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی اور بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور ایوارڈ حاصل کیا۔پیرا سپورٹس فاونڈیشن کے سیکرٹری نعیم شہزاد اور کوچ جمال غنی ٹیم کے ہمراہ تھے۔پہلی بین الاقوامی پیرا تائیکو وانڈو چمپئین شپ اگلے سال دبئی میں ہوگی جس میں 8ممالک کی 10ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان پیرا سپورٹس فاونڈیشن کی ٹیم بھی چمپئین شپ میں حصہ لے گی۔پیرا سپورٹس کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ہارڈ بریکنگ اور سیلف ڈیفنس سٹک کا کھیل بھی شامل ہوگا۔
Leave a Comment